میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ

دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

راجن پور کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو نے لگا اور سیلابی پانی سے فصلوں اورگھروں کو نقصان پہنچا جبکہ کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں بارش کے بعد ندی نالوں میں سیلابی پانی کی آمدجاری ہے ۔راجن پور دریائے سندھ کوٹ مٹھن کے مقام پر 4 لاکھ 35ہزار کیوسک کا پانی گزر ا ، فلڈ کنٹرول روم کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، سیلابی پانی سے کچے کے علاقے زیر آب آگئے ، کپاس و مونگ کی فصلوں اور گھروں کو نقصان ہوا ہے ، لوگ محفوظ مقامات پر نقل مکانی کر نے لگے ، اور دریائے سندھ کے تمام حفاظتی بندوں کی نگرانی کی جاری ہے ۔کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں گذشتہ بارش کے بعد برساتی ندی نالوں میں سیلابی پانی کی آمد جاری ہے ، فلڈ کنٹرول روم کے مطابق نالہ کاہا سلطان سے 17سو کیوسک سیلابی پانی گز رہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں