میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یوم آزادی پر لندن سے اعلان جنگ کیا گیا پرچم جلائے، فاروق ستار

یوم آزادی پر لندن سے اعلان جنگ کیا گیا پرچم جلائے، فاروق ستار

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ مہاجر قوم ایم کیوایم پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، ہماری جماعت کو کمزور کرنے کی یہ سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی اور جو ہماری حب الوطنی پر شک کرتا ہے ہم اس کی حب الوطنی پر شک کریں گے۔ پاکستان کے یوم آزادی کے خلاف لندن سے کھلااعلان جنگ کیا گیا اور پرچم جلائے گئے ،جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ان خیالات کا اظہارجمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان میرے نام سے رجسٹرڈ ہے اور ہماری جماعت نے اس سال پہلے سے زیادہ جھنڈے لگائے اور ذمہ داروں اورکارکنوں نے جوش وخروش سے یوم آزادی منایا، لیکن چند گمراہ لوگوں نے مہاجر قوم کا نام بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہوئے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی بات کی اورپرچم جلائے گئے، جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوںنے کہاکہ یوم آزادی کے خلاف لندن سے کھلا اعلان جنگ کیا گیا اور یوم آزادی کو یوم سیاہ منانے کا کہا گیا۔فاروق ستار نے کہا کہ آواز بدل کر پرچم جلائے گئے اور بزدلوں نے اپنے چہرے ڈھانپ کر یہ عمل کیا، ان سے کہتا ہوں کہ جو کچھ کرنا ہے ڈھاٹے اور نقاب اتار کر کرو۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ ایک نام نہاد جماعت کے سربراہ نے پریس کانفرنس کی جس کے جواب میں، میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یوم آزادی جیسے منایا شاید پہلے سندھ کے شہروں میں اتنے جذبے سے نہیں منایا گیا، ذمہ داروں اور کارکنوں نے جوش وخروش سے یوم آزادی منایا۔ فاروق ستار نے مصطفی کمال کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے مقابلہ کرناہے تو ماسک اتار کر سامنے آئے۔ آج بھی مہاجر ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں