ایس بی سی اے حیدرآباد میں نیا سسٹم لاگو ہوتے ہی رشوت کا ریٹ دگنا
شیئر کریں
رپورٹ : علی نوازسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں نیا سسٹم لاگو، رشوت کا ریٹ دگنا ہوگیا، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس عدنان شاہ بخاری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیمولیشن ریحان نئے سسٹم کے کرتا دھرتا بن گئے۔ رینجل ڈائریکٹر انجینئر محمد رقیب سسٹم کے سرپرست بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں نیا سسٹم لاگو ہوگیا ہے، ذرائع کے مطابق انجینئر محمد رقیب کے رینجل ڈائریکٹر حیدرآباد کا عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ہی ایس بی سی اے حیدرآباد میں نئے سسٹم نے تمام کام سنبھال لیا ہے، ذرائع کے مطابق رینجل ڈائریکٹر انجنیئر محمد رقیب کے سرپرستی میں متحرک نئے سسٹم کے کرتا دھرتا ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس عدنان شاہ بخاری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیمولیشن ریحان ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریحان خود کو ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی سے کے فوکل پرسن بھی کہلواتے ہیں اور وہ رینجل ڈائریکٹر محمد رقیب کے ساتھ دو دن حیدرآباد آفس میں بیٹھ کر تمام معاملات دیکھتے ہیں۔ واضع رہے کہ حیدرآباد میں 80 اور 120 گز کے گھروں کے نقشوں کی منظوری کی مد میں بھی لاکھوں روپے لینے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ بڑے پروجیکٹ کی منظوری پر کروڑوں روپے لئے جا رہے ہیں۔ بلڈرز ذرائع کے مطابق انجینئر محمد رقیب کے عہدہ سنبھالنے اور نئے سسٹم کے بعد رشوت کے ریٹ دگنے کردیے گئے ہیں، جبکہ پیسے نہ دینے پر فائل کو مختلف طریقوں سے روکا جاتا ہے، نئے سسٹم کے بعد حیدرآباد میں بلڈرز کو پراجیکٹس لانچ کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔