ظلم کی حکومت زیادہ دیرنہیں چل سکتی،،شہباز شریف
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی، عوام پر مہنگائی، بے روزگاری کا ظلم سب حدیں پار کرچکا ہے،آزادجموں وکشمیر میں حکومت نے پہلے بدکلامی شروع کی، پھر نوٹ چلانے کی کوشش کی اور آخر میں گولی چلا دی ،حکومت فیل ہوچکی ہے، ملک اس طرح نہیں چل سکتا، پاکستان کے عوام کی سزا ختم ہونی چاہئے۔اپنے بیان میں صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکومت نے بذات خود ملک میں تاریخی مہنگائی کا اعتراف کرلیا ہے،اگر عام استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہوتا تو حکومت اپنے زیرکنٹرول ادارے میں قیمتیں کیوں بڑھاتی؟۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو 3 سال میں مہنگائی، بے روزگاری کا عذاب دینے والے آزادجموں وکشمیر کے عوام کو صرف دھوکہ دے سکتے ہیں۔