میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پشاور میں ایف سی پر خودکش حملہ‘ میجر سمیت 3شہید

پشاور میں ایف سی پر خودکش حملہ‘ میجر سمیت 3شہید

ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

پشاور (بیورو رپورٹ) حیات آباد میں باغ ناران کے قریب ایف سی کی گاڑی کے قریب خود کش حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے میجر جمال شیران سمیت 2 اہلکار شہید جب کہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔ پشاور کے علاقے حیات آباد میں باغ ناران کے قریب ایف سی کی گاڑی کے قریب خود کش حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے میجر جمال شیران سمیت 2 اہلکار شہید جبکہ 9 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کی گاڑی معمول کہ گشت پر تھی کہ اسی دوران موٹر سائیکل سوار بمبار نے خود کو گاڑی سے ٹکرادیا، پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آور کے جسم کے اعضاء مل گئے ہیں، جبکہ دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کا انجن بھی تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف اور گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے پشاور میں ایف سی پر حملے کی مذمت کی اور میجر جمال شیران کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کی مغفرت اور سوگوار خاندان کے لیے صبر کی دعا کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں