میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت ملک میں خانہ جنگی چاہتی ہے‘ تمام چوروں کا احساب کیا جائے‘ سراج الحق

حکومت ملک میں خانہ جنگی چاہتی ہے‘ تمام چوروں کا احساب کیا جائے‘ سراج الحق

ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) اپو زیشن جما عتوں کے رہنما و ں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ صرف ایک جماعت کا نہیں، بلکہ تمام اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم کے استعفے پر متفق ہیں۔ ملک و قوم کے علاوہ جمہوریت کے بہترین مفاد میں بھی یہی ہے کہ وزیر اعظم فوری طور پر مستعفی ہوجائیںامید ہے کہ ملک و قوم کی سلامتی اور بقا کیلئے عدالت ایسا فیصلہ دے گی جو بہترین ہوگا۔جے آئی ٹی رپورٹ کے ہر صفحے پر کرپشن کا ذکر موجود ہے، لیکن حکومت ملک میں خانہ جنگی چاہتی ہے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایسا نہیں کہ وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ صرف ایک جماعت کا ہے، بلکہ تمام اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم کے استعفے پر متفق ہیں اور اس وقت ملک اور قوم کے مستقبل کا دارومدار اس عدالت کے فیصلے پر ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ خدا کے بعد ہمیں سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ خدا کے بعد ہمیں ملک کی اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ بھی قبول کرنا ہوگا اور امید ہے کہ ملک و قوم کی سلامتی اور بقا کیلئے عدالت ایسا فیصلہ دے گی جو بہترین ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت حالات کا تقاضا یہی ہے کہ وزیر اعظم فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن خود شہادت حاصل کرنا چاہتی ہے نوازشریف کے نااہل ہونے سے ملک میں کوئی انارکی نہیں پھیلے گی، پاناما اسکینڈل میں موجود تمام چوروں کا احتساب ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہارسپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کا احتساب ہونا چاہیے، ماضی میں بھی ایک وزیر اعظم نااہل ہوا ملک میں کوئی انارکی نہیں پھیلے گی۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن چاہتی ہے کہ وہ شہید ہو جائے، نواز شریف سیاسی شہادت چاہتے ہیں،جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں ثابت کیا کہ شریف خاندان کیخلاف احتساب وقت کا تقاضا ہے، پاناما اسکینڈل میں موجود تمام چوروں کا احتساب ہونا چاہیے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو چاہیے کہ اس نظام کو بچائے وزیر اعظم کو نہیں،جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد وزیر اعظم کے استعفے پر تمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں،نواز شریف کومستعفی ہو کر عدالت میں عام آدمی کی حیثیت سے پیش ہونا چاہیئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں