میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
(ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ) نئے سائیکل میں پاکستان کیلیے چیلنج

(ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ) نئے سائیکل میں پاکستان کیلیے چیلنج

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ جون ۲۰۲۵

شیئر کریں

پاکستان ٹیسٹ سائیکل میں آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلے گا
انگلینڈ کے خلاف3 میچوں کی سیریز ہوگی ، باقی پانچ سیریز دو ٹیسٹ سیریز پر مشتمل ہوں گی

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے نئے سائیکل کے لیے پاکستان کے چیلنجز بڑھ گئے ہیں۔پاکستان ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں چھ ٹیسٹ سیریز کھیلے گا جس میں ہوم اور اوے سمیت کل 13 ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔پاکستان ٹیسٹ سائیکل میں آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلے گا۔آخری مرتبہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز 2007 میں کھیلی گئی تھی۔2025 سے 2027 تک پاکستان انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گا جبکہ باقی پانچ سیریز دو ٹیسٹ سیریز پر مشتمل ہوں گی۔واضح رہے کہ ڈبلیو ٹی سی متعارف ہونے کے بعد سے پاکستانی ٹیم کو مسلسل مشکلات کا سامنا ہے اور وہ ابھی تک کسی فائنل میں نہیں پہنچ سکی ہے۔حالیہ ڈبلیو ٹی سی میں پاکستان نویں نمبر پر رہا جس میں 14 میں سے صرف پانچ ٹیسٹ جیتے اور 9 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں