میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طارق عزیز کے انتقال پر وزیراعظم ، آرمی چیف کا اظہارِافسوس

طارق عزیز کے انتقال پر وزیراعظم ، آرمی چیف کا اظہارِافسوس

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے طارق عزیز کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اپنے وقت کی ایک نامور شخصیت تھے اور ہمارے ٹی وی شوز کے بانی تھے۔طارق عزیز کی پاکستان کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی، آرمی چیف نے افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بھی معروف شاعر، اداکار اور ٹی وی میزبان طارق عزیزکے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ علم وادب سے محبت رکھنے والے ممتاز فنکار اور پروگرام نیلام گھر کے نامور میزبان طارق عزیز نے ریڈیواور ٹی وی کے ہر میڈیم پر اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان ان کے ایمان کا حصہ تھا اور وہ وطن کی پہچان اور پرجوش آواز تھے، اللہ تعالی انہیں اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے نجی چینل اے آر وائے پر طارق عزیز کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے معروف اداکار جاوید شیخ نے ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔علاوہ ازیں معروف اداکار بہروز سبزواری نے طارق عزیز کو انے اساتذہ میں سے ایک قرار دیا اور کہا کہ ان کو پی ٹی وی کی پہلی انانسمنٹ کا اعزاز حاصل تھا۔ان کا مزید کہنا تھا طارق عزیز کی شخصیت بہت ہما جہت تھی اور ان کا کوئی متبادل نہیں ان کی وفات سے بہت بڑا خلا پیدا ہوگیا۔بہروز سبزواری نے بھی ان کے بلند درجات اور مغفرت کی دعا کی اور کہا کہ ایک سفر کے دوران وہ میرے ہمراہ تھے جب انہوں نے بہت سی آیات ترجمے کے ساتھ بتائیں۔ معروف اداکار غلام محی الدین نے کہا کہ طارق عزیز اپنی مثال آپ تھے، پوری انڈسٹری میں ان کوئی نہیں اور جو اعزازات انہیں ملے وہ کسی کے حصے میں نہیں آئے۔غلام محی الدین نے کہا کہ طارق عزیز کے پروگراموں میں ان کا ادبی ذوق جھلکتا تھا اور انہیں 2 ہزار کے قریب اشعار یاد تھے۔معروف ادیب مستنصر حسین تارڑ نے کہا کہ طارق عزیز ٹیلی ویژن پر دبستان کی حیثیت رکھتے تھے وہ شاعری بھی بہت عمدہ کیا کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان کی سب سے بڑی خوبی پاکستان سے محبت کرنا ہے وہ دوسروں کی طرح نعرے نہیں لگاتے تھے بلکہ وطن کی محبت ان کے اندر سے کونپل کی طرح پھوٹتی تھی۔مستنصر حسین تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ طارق عزیز خوش کلام، خوش گفتار اور بے بہا خوبیوں کے مالک تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں طارق عزیز کی شرافت اور حب الوطنی کا قائل تھا ان میں میڈیا والے فریب نہیں پائے جاتے تھے وہ معصوم شخصیت تھے۔ اداکار توقیر ناصر کا کہنا ہے کہ طارق عزیز کا انتقال دکھ کا لمحہ ہے، طارق عزیز بے پناہ صلاحیتوں کے مالک تھے۔انہوں نے کہا کہ طارق عزیز الفاظ کی ادائیگی میرٹ پر کرتے تھے اور انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا ہر میدان میں منوایا، نیلام گھر سے طارق عزیز نے تین نسلوں تک آگاہی پہنچائی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں