میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسپیکر سندھ اسمبلی کی درخواست ضمانت ،سندھ ہائی کورٹ کا دوسرا بینچ بھی ٹوٹ گیا

اسپیکر سندھ اسمبلی کی درخواست ضمانت ،سندھ ہائی کورٹ کا دوسرا بینچ بھی ٹوٹ گیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت کرنے سندھ ہائی کورٹ کا والا دوسرا بینچ بھی ٹوٹ گیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کریم خان آغاکے بعد جسٹس سلیم جیسر نے بھی غیر قانونی اثاثے بنانے کے کیس میں گرفتار اسپیکر سند ھ اسمبلی آغا سراج حسین درانی کی درخواست ضمانت سننے سے معذرت کر لی۔ سراج درانی کی درخواست ضمانت پر سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دینے کے حوالے سے معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی محمد شیخ کو بھجوا دیا ہے ۔ منگل کے روز جسٹس اظہر حسن رضوی کی سربراہی میں جسٹس سلیم جیسر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سراج درانی، ا ن کے بھائی مسیح الدین درانی اور مبینہ فرنٹ میں بزدار احمد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس سلیم جیسر نے ذاتی وجوہات کی بناء پر درخواستوں کی سماعت سے انکار کر دیا۔ جسٹس سلیم جیسر کے درخواستوں کی سماعت سے انکار کے بعد درخواستیں نئے بینچ کی تشکیل کے لئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بھجواد دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ سراج درانی ایک ارب روپے کی کرپشن اور غیر قانونی اثاثہ جات کے کیس میں گرفتار ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں