میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سوئی سدرن میں اندرونی کشمکش عروج پر پہنچ گئی

سوئی سدرن میں اندرونی کشمکش عروج پر پہنچ گئی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی میں اندرونی کشمکش عروج پر،امین راجپوت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، غیرقانونی گیس کنکشنز فراہم کرکے محکمے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا دھندا تاحال جاری،تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے کرپٹ افسران نے غیر قانونی گیس کنکشن فراہم کرنے کی مد میں محکمے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا دھندا تاحال بند نہیں ہوسکا ہے۔ روزنامہ”جرأت”میں مسلسل غیر قانونی گیس کنکشنز کی فراہمی کی خبروں کی اشاعت کے بعد قائم مقام ایم ڈی امین راجپوت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے روزنامہ "جرات”کی سروے ٹیم نے کراچی کے علاقے ڈسٹرکٹ ملیر میں واقع مری گوٹھ،بگٹی گوٹھ اور عباس ٹاون میں محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے کرپٹ افسران امین راجپوت،سلمان صدیقی اور صفدر حسین کی ملی بھگت سے محکمے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا کر مذکورہ کچی آبادیوں کو غیرقانونی طور پر گیس کنکشنز فراہم کیے گئے ہیں اور ماہانہ لاکھوں روپے بغیر کسی میٹر کے بل کی صورت میں فی گھر دو ہزار روپے وصول کیے جارہے ہیں "جرأت”سے گفتگو کرتے محکمہ سوئی سدرن گیس کی خاتون افسر ہدیٰ قریشی کا کہنا تھا کہ غیرقانونی گیس کنکشنزاور گیس چوری کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ مذکورہ غیر قانونی گیس کنکشن مین سروس لائن قومی شاہراہ پر واقع گلشن حدید موڑ سے چند قدم کے فاصلے پر کیے گئے ہیں۔ روزنامہ "جرات” میں غیرقانونی گیس کنکشن مافیا کی مسلسل نشاندہی کے باوجود بھی مذکورہ غیرقانونی گیس کنکشن محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی طرف سے منقطع نہیں کیے گئے ہیں اور نہ ہی کرپٹ عناصر کے خلاف کوئی محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں