میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی آئی اے کی نجکاری ، 8کاروباری گروپس کی دلچسپی

پی آئی اے کی نجکاری ، 8کاروباری گروپس کی دلچسپی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن(پی آئی اے ) کی نجکاری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور مختلف ایئرلائنز سمیت 8 بڑے کاروباری گروپس کی جانب سے دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے درخواستیں جمع کرادی ہیں۔پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے کے خواہاں فلائی جناح، ائیر بلیولمیٹڈ اور عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ سمیت 8 اہم کاروباری گروپس نے اظہار دلچسپی کی درخواستیں جمع کروا دی ہیں اور نجکاری کمیشن کے تقاضوں کے تحت اداروں نے اسٹیٹمنٹ آف کوآلیفیکیشن بھی جمع کروا دی ہے ۔وفاقی وزیر برائے نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور8 اہم کاروبار ی گروپس کی جانب اظہار دلچسپی آچکی ہے اور اسٹیٹمنٹ آف کوآلیفیکیشن جمع کروا دیا ہے ۔ان کہنا تھا کہ پی آئی اے کے لیے فلائی جناح، ائیر بلیولمیٹڈ اور عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ نے پیش کش کی ہے ، اس کے علاوہ سردار اشرف ڈی بلوچ، شونکسی چائنہ سی آئی جی لمیٹڈ اور جیریز انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ بھی شامل ہیں۔وزیر نجکاری و سرمایہ کا کہنا تھا کہ یونس برادرز ہولڈنگز کنسورشیم اور پاک ایتھنول کنسورشیم کا بھی اظہار دلچسپی شامل ہے ، پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم نے بھی دلچسپی کا اظہار کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان 8 اداروں نے مقررہ وقت کے اندر اپنی اہلیت کا بیان اور دلچسپی کا اظہار جمع کروا دیا ہے ، نجکاری کمیشن پی سی آرڈیننس 2000کے قواعد و ضوابط کے مطابق پری کوالیفیکیشن کا عمل انجام دے گا۔پی آئی اے کی نجکاری کی پیش کش کے لیے 17مئی کی سہ پہر 4بجے تک توسیع کی گئی تھی اور اب پرائیویٹائزیشن کمیشن اہل اور پری کوالیفائیڈ اداروں کو بولی کے عمل کے اگلے مرحلے کے لیے مدعو کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں