میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صنعتوں کو کم لاگت پر بجلی ، گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے ، وزیراعظم

صنعتوں کو کم لاگت پر بجلی ، گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے ، وزیراعظم

ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صنعتی ترقی اور برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتوں کو کم لاگت پر بجلی و گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔ صنعتوں کے فروغ اور ملک میں موجود پیداواری استعداد کو بروئے کار لانے کے لئے ہر ممکنہ کوشش اور اقدامات اٹھائے جائیں گے ،بجلی اور گیس کی ٹیرف ریشنلائزیشن کے لیے صنعتوں سے مشاورت کی جائے ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت صنعتی شعبے کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلاس جمعہ کو وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ صنعتی ترقی اور برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتوں کو کم لاگت پر بجلی و گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صنعتی شعبے کو درپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل تلاش کیا جائے ۔وزیراعظم نے برآمدی شعبے کی صنعتوں کے لئے ٹیرف ریشنلائزیشن کے حوالے سے حکمت عملی فی الفور تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ برآمدی شعبے کی صنعتوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے ۔شہباز شریف نے کہا کہ صنعتوں کے فروغ اور ملک میں موجود پیداواری استعداد کو بروئے کار لانے کے لئے ہر ممکنہ کوشش اور اقدامات کئے جائیں گے ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بجلی اور گیس کی ٹیرف ریشنلائزیشن کے لیے صنعتوں سے مشاورت کی جائے ۔اجلاس کے شرکا کو صنعتوں و گھریلو صارفین کو فراہم کی جانے والی بجلی کے نرخوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں