میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی رہنمائوں پر دبائو،پارٹی چھوڑنے لگے

پی ٹی آئی رہنمائوں پر دبائو،پارٹی چھوڑنے لگے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی سے تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عمران شاہ نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عمران شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 72 گھنٹے مجھ پہ بہت بھاری گزرے، یہ سوچتا رہا کہ سیاسی طور پر کہاں جانا ہے۔انہوں نے کہا بہت سوچنے کے بعد سیاست چھوڑ رہا ہوں اور بطور رکن صوبائی اسمبلی مستعفی ہو رہا ہوں، لاہور اور میانوالی کے افسوسناک واقعات کے بعد فیملی اور دوستوں سے طویل مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا۔ پی ٹی آئی کے مزید 2 رہنماؤں نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سابق مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے پریس کانفرنس میں پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔سابق مشیر نے پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعات سے متعلق کہا کہ یہ ایسا ایجنڈا تھا جس کے ساتھ نہ میرے جیسے لوگ کبھی تھے نہ ہو سکتے ہیں۔ یہ تو وہ ایجنڈا ہے جو دشمنوں کا خواب پورا کررہا ہے۔ میں اس ایجنڈے کے ساتھ پارٹی کے ساتھ نہیں چل سکتا۔ 9مئی کے واقعات نے مجھ جیسے لوگوں کو دھچکا دیا۔ہم نے اپنے شہدا کی یادگاروں، ایم ایم عالم کے جہاز کو بھی نہ چھوڑا۔ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ جس جس شہر میں بھی جلوس نکالے گئے ہدف فوجی تنصیبات تھیں۔ ہماری لیڈرشپ کو انٹراپارٹی انکوائری کرنا چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے کے معاملے پر مجھ پر کسی کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر امجد نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں وہ آج شام پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں