میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈی برائے نام رہ گئی

یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈی برائے نام رہ گئی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی سبسڈی برائے نام رہ گئی۔ یوٹیلٹی اسٹور پر سب سے زیادہ سبسڈی پر ملنے والا آٹا بھی نایاب ہوگیا ہے۔۔ ایک شناختی کارڈ پر چینی کی مقدار بھی پانچ کلو سے کم کرکے تین کلو کردی گئی ہے۔۔ جس سے عوام پریشان نظر آرہے ہیں عوام کو رعائتی قیمتوں پر اشیائے ضروریہ مہیا کرنے کیلئے سرکاری یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی ریلیف برائے نام رہ گیا۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے کا دس کلو کا تھیلا 660روپے کا ملتا ہے لیکن کراچی کے اسٹورز پر آٹا کئی ماہ سے نہیں آرہا۔۔ آٹے کے حصول کیلئے عوام یوٹیلٹی اسٹورز کے چکر لگاتے اور کڑھتے نظر آرہے ہیں۔یوٹیلٹی اسٹور پر ایک شناختی کارڈ پر مہینے بھر کیلئے ملنے والی سستی چینی کی مقدار بھی پانچ کلو سے کم کرکے تین کلو کردی گئی ہے۔۔ جبکہ تیل گھی اور دیگر سامان مارکیٹ کی قیمت میں ہی دستیاب ہے۔ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا دعوی ہے کہ آٹے کی سپلائی جلد معمول پر آجائے گی جبکہ دیگر اشیا پر سبسڈی حکومتی پایسیوں کے مطابق دی جارہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں