میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیاست کے لبادے میں ملک دشمنی کرنے والوں کا بندوبست کیا جارہاہے : مریم اورنگزیب

سیاست کے لبادے میں ملک دشمنی کرنے والوں کا بندوبست کیا جارہاہے : مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورورپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی فسطائیت ، ملک دشمنی اور ملک پر حملہ آور ہونے کا بندوبست کیا جا رہا ہے، بندوبست ہو رہا ہے کہ آئندہ سیاست کے لبادے میں کوئی ملک دشمنی نہ کرے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت ایسا بندوبست کررہی ہے کہ آئندہ کوئی ریاست پر حملہ آور نہ ہو سکے، ا?ئندہ شہدا اور غازیوں کی یادگاروں کی کوئی بے حرمتی نہ کر سکے۔انہوں نیکہا کہ عمران خان نے لوگوں کی بیٹیوں کے گھروں پر حملے کرائے ، بیٹیوں کو والدین کے سامنے گرفتار کیا ،?لوگوں کی بہنوں کو گھسیٹا اس کے باوجود کوئی عمران خان کی طرح ملک پر حملہ آور نہیں ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں