طیارہ تباہ ہونے کے 2 ہفتے بعد 4بچے جنگل سے زندہ مل گئے
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ مئی ۲۰۲۳
شیئر کریں
طیارہ تباہ ہونے کے 2 ہفتوں بعد 4 بچے ایمازون کے جنگل سے زندہ مل گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2 ہفتے قبل ایک طیارہ کولمبیا میں گر کرتباہ ہوگیا تھا جس میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 4 بچے لاپتہ تھے۔ کولمبیا کے 100 سے زائد فوجی اہلکار کتوں کی مدد سے بچوں کو ایما زون کے جنگل میں تلاش کررہے تھے۔فوجی حکام کے مطابق اہلکاروں کو جنگل کے جنوبی حصے میں شاخوں سے بنائی گئی ایک عارضی پناہ گاہ ملی تھی جس کے بعد بچوں کی تلاش کا کام تیز کردیا گیا تھا۔ اس سے قبل بچے کی دودھ کی بوتل اور پھل کا ٹکڑا بھی ملا تھا جس کو آدھا کھایا گیا تھا۔ریسیکو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بچے جنگل کے جنوبی حصے میں ادھر ادھر پھر رہے تھے۔ بچوں کی عمریں 11 ماہ ،4، 9 اور 13 برس ہیں جبکہ ان کی والدہ طیارہ حادثے میں ہلاک ہوچکی ہیں۔