میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد میں مسلمانوں کے اکثریتی علاقوں میں شراب کی دکانیں

حیدرآباد میں مسلمانوں کے اکثریتی علاقوں میں شراب کی دکانیں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز)حیدرآباد میں مسلمانوں کے اکثریتی علاقوں میں شراب کی دکانیں، روزانہ ایک وائن شاپ پر لاکھوں روپے کا شراب فروخت، حیدرآباد میں 10 سے زائد وائن شاپ کے ذریعے شراب فروخت کی جاتی ہے، تھانہ کینٹ، جی آر، قاسم آباد، لطیف آباد، مارکیٹ، فورٹ،اور بھٹائی ننگر کی حدود میں شراب گتے کی موجود، شراب فروخت کرنے تمام قواعد و ضوابط نظرانداز، مقامی تھانوں اور ایکسائز نے بھاری منتھلی کے عیوض چپ سادھ لی، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں 10 سے زائد شراب کے دکانوں کے ذریعے سرعام شراب کی فروخت جاری ہے اور حیرت انگیز طور پر تمام شراب کی دکانیں مسلمانوں کی اکثریتی علاقوں میں موجود ہیں، ملنی والی معلومات کے مطابق کینٹ تھانے کے حدود میں بلئیر ہسپتال اور پنوراما سینٹر کے قریب شراب کے گتے موجود ہیں جبکہ تھانہ جی او آر کی حدود میں ایگریکلچر کمپلیکس، قاسم تھانے کی حدود میں مین قاسم آباد، مارکیٹ تھانے کے حدود میں اے ون چوک ہیرآباد، ہالا ناکہ بکرہ منڈی، فورٹ تھانے کے حدود میں کرسچین کالونی، اسٹیشن روڈ اور فتح چوک پر شراب کے گتے موجود ہیں، مذکورہ دکانوں پر شراب فروخت کرنے کے تمام قواعد و ضوابط نظرانداز کرکے مسلمانوں کو بھی سرعام شراب فروخت کی جاتی ہے اور شراب لینے والوں سے پرمٹ وغیرہ نہیں لی جاتی، ذرائع کے مطابق ایک شراب کی دکان پر روزنامہ 5 لاکھ تک کی شراب فروخت کی جاتی ہے، شراب پینے کے باعث کافی اموات بھی سامنے آ چکی ہیں، جبکہ شراب کی دکانوں کو قواعد کے مطابق 9 بجے تک بند کیا جاتا ہے لیکن مذکورہ گتے رات 11 بجے شراب فروخت کرتے ہیں، مذکورہ دکانوں پر مخلتف برانڈ کی شراب اور بیئر ڈبل قیمت میں وہاں قریب ہی کھلے عام فروخت ہوتی ہوئی نظر آتی ہیں، وائن شاپس پر عام دنوں میں وسکی کی بڑی بوتل 15 سئو سے 18 سئو، پوائنٹ 7 سئو سے ایک ہزار جبکہ اور نیب جسے پواہا بھی بولا جاتا ہے ساڑھے 3 سو روپے میں فروخت کی جاتی ہے، مذکورہ وائن شاپس کے مالکان نے دکانوں کے اطراف نجی افراد کو بھی بٹھا دیا ہے جو دکانیں بند ہونے کے بعد ساری رات شراب فروخت کرتے نظر آتے ہیں، مقامی تھانوں کی پولیس اور ایکسائز پولیس نے بھاری منتھلی کے عیوض چپ سادھ لی ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں