میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جناح ہاؤس حملے میں عمران خان، پی ٹی آئی لیڈرشپ ملوث ہے، جہانگیر ترین

جناح ہاؤس حملے میں عمران خان، پی ٹی آئی لیڈرشپ ملوث ہے، جہانگیر ترین

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سینئر سیاستدان جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ جناح ہاؤس حملے میں عمران خان اور پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کا کردار ہے۔سابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے جناح ہاؤس لایور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناح ہاؤس پر حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں، آج ہمیں موقع ملا ہے کہ جناح ہاؤس کو دیکھیں، دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ جناح ہاؤس کے ساتھ کس قسم کا برتاؤ کیا گیا، کورکمانڈر ہاؤس جناح صاحب کا گھر تھا، ایسا واقعہ 75 سال کے بعد ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ جناح ہاؤس کے ساتھ جو کیا گیا یہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، سب لوگ یہاں پی ٹی آئی کے جھنڈے لے کر آئے، یہ سب پی ٹی آئی کے ورکرز تھے، اللہ تعالیٰ لوگوں کو عقل اور سمجھ دے، اس عمل کی کوئی معافی نہیں ہے، اس طرح کی چیزیں پاکستانی تاریخ میں پھر نذر نہیں آنی چاہئیں، امید ہے جن لوگوں نے یہ پلان کروایا ہے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں