میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈالرڈبل سنچری کے قریب،سونے کی قیمت کوبھی پرلگ گئے

ڈالرڈبل سنچری کے قریب،سونے کی قیمت کوبھی پرلگ گئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر نے بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ،انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر196روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر200روپے سے صرف1روپے کی دوری پرہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.90روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 194.50روپے سے بڑھ کر195.50روپے اورقیمت فروخت194.60روپے سے بڑھ کر196.50روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر3.50روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 194.50روپے سے بڑھ کر198روپے اور قیمت فروخت195.50روپے سے بڑھ کر199روپے پر جا پہنچی ۔ڈالر کے بعد ملک میں سونے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے،عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا کی قیمت بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا1200روپے سے1500روپے تک مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ قیمت ایک لاکھ 38 ہزار 100 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونا 1286 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 18 ہزار 398 روپے کا ہو گیا جبکہ عالمی صرافہ میں بھی سونا 34 ڈالر مہنگا ہو کر 1833 ڈالرز فی اونس ہو گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں