میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بھرمیں لاک ڈاؤن ختم، مارکیٹیں کھل گئیں

ملک بھرمیں لاک ڈاؤن ختم، مارکیٹیں کھل گئیں

ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

ملک میں کورونا وبا کو روکنے کے لیے گزشتہ 9 روز سے جاری لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا۔تمام مارکیٹیں، شاپنگ مال اور تجارتی مراکز کھل گئے ،ٹرانسپورٹ اڈے بھی بحال ہونے سے رونقیں بحال ہوگئی ہیں بازاروں مارکیٹوں میں چہل پہل بھی شروع ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث ملک کی رونقیں پھیکی پڑ چکی تھیں اور عید کے تینوں دن بھی سناٹا تھا۔ تاہم اب لاک ڈاؤن ختم ہونے سے تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں تجارتی مراکز شاپنگ مال کھل گئے ہیں۔دکانداروں نے خوشی خوشی مارکیٹیں کھولیں۔ ٹرانسپورٹ اڈے کھلنے سے مسافروں کی مختلف شہروں میں بھی آمد و رفت شروع ہوگئی۔ لاک ڈاؤن میں نرمی سے رات 8 بجے دکانیں بند کرنا ہوں گی ، تفریحی مقامات،پارکس، تعلیمی ادارے ،شادی ہال، مارکیز، چڑیا گھر، وائلڈ لائف پارک اورسیاحتی مقامات تاحکم ثانی بند رہیں گے۔ ہوٹل اور ریسٹورنٹس پر صرف ٹیک اوے کی سہولت میسر ہوگی۔پولیس کا بازاروں میں گشت بھی جاری ہے اور پولیس گاڑیوں سے ماسک پہننے کے اعلانات بھی کئے جارہے ہیں۔ کاروباری مراکز پر ماسک کا استعمال لازمی ہے اور خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔دوسری جانب وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلی ہاس میں کورونا وائرس سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کی جانب سے 15 مئی 2021کو کچھ مخصوص نان فارماسیٹیکل انٹروینشنز Nonpharmaceutical Interventionsاین پی آئیمیں نرمی کے سلسلے میں کیے گئے فیصلے کی توثیق کی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہم جمعرات کو عید کے بعد کوویڈ-19 کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے پر نظرثانی کر سکتے ہیں ۔ اگر اسٹینڈرڈ آپریشنل پروسیجز (ایس او پیز)پر عملدرآمد کیا جاتا ہے یا کیسز میں اضافے کی رپورٹ سامنے آتی ہے تو سخت فیصلے کیے جاسکتے ہیں۔ اجلاس میں صوبائی وزرا، ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ، مشیر قانون مرتضی وہاب، آئی جی پولیس مشتاق مہر، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ، کمشنر کراچی نوید شیخ، ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران منہاس، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو، سیکرٹری صحت کاظم جتوئی، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر سجاد قیصر، کور فائیو، رینجرز اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے شرکت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں