کراچی چیمبر کا آج سے 6 دن کے لیے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ
شیئر کریں
کراچی چیمبر آف کامرس نے بھی آج(پیر) سے 6 دن کے لیے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پیر سے ہفتے تک 6 دن کے لیے مکمل نرمی کرنی ہی ہوگی۔اس ضمن میں کراچی چیمبرمیں برسراقتدار گروپ کے سربراہ سراج قاسم تیلی نے کہاکہ کورونا کہیں جانے والا نہیں،یہ زندگی کا حصہ بن گیا ہے،ہم اپنے کاروبار ہمیشہ کے لیے بند نہیں کرسکتے،کورونا کی موجودگی میں کاروبار کے طریقے وضع کرنے ہوں گے۔دوسری جانب چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے سندھ حکومت سے آج(پیر) سے افطار کے بعد رات 12 بجے تک کاروبار کھولنے کا مطالبہ کیاہے۔انہوں نے کہا کہ چاند رات تک افطار کے بعد رات12 بجے تک کاروبار کی اجازت دی جائے،اجازت نہ دی تو تاجر ازخود ایس او پی کے تحت افطار کے بعد دکانیں کھول دیں گے۔انہوں نے کہاکہ حقوق کے لیے جیل جانا پڑا تو سب سے پہلے میں جاؤں گا،سیل شدہ مارکیٹوں کو فوری کاروبار کی مشروط اجازت دی جائے۔