میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی میں چھپی کالی بھیڑوں کو بے نقاب کروں گی،فردوس عاشق اعوان

پی ٹی آئی میں چھپی کالی بھیڑوں کو بے نقاب کروں گی،فردوس عاشق اعوان

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں چھپی کالی بھیڑوں کو میں بے نقاب کروں گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال اور قیادت کی ہدایت کی وجہ سے خاموش ہوں، پی ٹی آئی میں موجود کالی بھیڑیں پس پشت بیٹھ کر میرا استحصال بند کریں۔وزیراعظم کے فیصلے کا احترام کرتی ہوں، فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے گئے اور من گھڑت پروپیگنڈا کیا گیا، پارٹی میں موجود ان کالی بھیڑوں کا بہت جلد صفایا ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین نے کہا کہ میں میدان چھوڑ کر بھاگ گئی ہوں، میں نے ہمیشہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ہر مخالفین کا مقابلہ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں