میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
'ارطغرل غازی' کی 'حلیمہ سلطان' کی پاکستان آنے کی خواہش

'ارطغرل غازی' کی 'حلیمہ سلطان' کی پاکستان آنے کی خواہش

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہرہ آفاق ترکش سیریز ‘دیرلیش ارطغرل’ یا ‘ارطغرل غازی’ میں ‘حلیمہ سلطان’ کا مقبول کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسراء بلجیک نے اپنے مداحوں سے ملاقات کیلئے پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ نشر ہونے والے تاریخ پر مبنی ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ نے پاکستانی مداحوں کو اپنا اسیر کر لیا اور پاکستان میں اس ڈارمے کی مقبولیت نے ترکی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔اداکارہ اسراء بلجیک کے انسٹاگرام کی ایک پوسٹ پر پاکستانی مداح نے انہیں ‘ارطغرل غازی’ کی پاکستان میں مقبولیت کے حوالے سے بتایا اور لکھا کہ پاکستان میں سیریز سب بہت شوق سے دیکھ رہے ہیں۔مداح نے اسراء کو بتایا کہ پاکستان میں اس سیریز نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔اسراء نے پاکستانی مداحوں کے محبت بھرے پیغامات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان سے ملنے والی محبت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں، پْرجوش ہوں کہ پاکستان کا دورہ کروں اور آپ سب سے ملاقات کروں، اپنا بے حد خیال رکھیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں