وزیرِ اعظم کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شریک عالمی رہنمائوں سے غیر رسمی ملاقاتیں
ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ اپریل ۲۰۲۶
شیئر کریں
رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذربائیجان کے صدر الہام علیئف، شامی صدر احمد الشرح سے ملاقاتیں کیں۔وزیر اعظم کی قطر کے وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آلثانی اور کوسوو کی سابق صدر ویوسا عثمانی سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقاتیں خوشگوار ماحول میں ہوئیں،ملاقاتوں میں وزیرِ اعظم عالمی رہنمائوں کی توجہ کا مرکز رہے،ملاقاتوں میں عالمی سطح اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا.


