میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکہ ، گھر کی گھنٹی بجانے پر مالک نے نوجوان کو گولیاں مار دیں

امریکہ ، گھر کی گھنٹی بجانے پر مالک نے نوجوان کو گولیاں مار دیں

ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

امریکی ریاست میسوری کے شہر کنساس میں غلطی سے گھر کی گھنٹی بجانے پر مالک نے 16 سالہ سیاہ فام نوجوان پر گولیاں چلا دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 13 اپریل کو پیش آیا، والدین نے بھائی کو بلانے کیلئے اپنے 16 سالہ بیٹے رالف یارل کو دوست کے گھر بھیجا تو وہ غلط پتہ پر پہنچ گیا، جیسے ہی نوجوان نے گھر کی گھنٹی بجائی تو مالک نے دروازے سے ہی نوجوان پر سیدھے فائر کر دیے۔گھر کے اندر سے فائرنگ ہونے پر نوجوان ساتھ والے گھر میں مدد کیلئے بھاگ گیا، اس دوران نوجوان گولیاں لگنے سے زخمی بھی ہوا جس پر اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔بعد ازاں نوجوان کو اتوار کے روز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزم کو تفتیش کرنے اور بیان لینے کے بعد چھوڑ دیا، پولیس کی جانب سے ملزم کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی۔ملزم کو بغیر کسی کارروائی کے چھوڑنے پر سیاہ فام کمیونٹی گزشتہ کئی روز سے سراپا احتجاج ، سیاہ فام افراد کی جانب سے ملزم کے گھر کے باہر احتجاج کیا جا رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں