میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹیٹ بینک کے نئے نوٹ جاری نہ کرنے پر بروکر مافیا کی چاندی

اسٹیٹ بینک کے نئے نوٹ جاری نہ کرنے پر بروکر مافیا کی چاندی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

عید الفطر کے موقع پر رواں سال اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ جاری نہ ہونے پر بروکر مافیا کی چاندی ہو گئی بولٹن مارکیٹ میں نئے کرنسی نوٹوں کا سب سے بڑا بازار لگ گیا۔ گزشتہ سال کے اسٹاک کیے گئے نئے نوٹوں کی بلیک میں فروخت جاری۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال عید کے موقع پر اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے بروکر سرگرم دکھائی دیتے ہیں حالیہ دنوں بولٹن مارکیٹ کی فٹ پاتھ پرنئے کرنسی نوٹوں کا کاروبار عروج پر پہنچا ہواہے جہاں 10 روپے کے نئے نوٹوں کی ایک گڈی پر دو سو روپے، 20روپے کی گڈی پر چار سو روپے ،50 روپے کی گڈی پر پانچ سو روپے اور 100 روپے کی گڈی پر آٹھ سو روپے وصول کیے جا رہے ہیں جن کی روک تھام سے متعلق کسی قسم کے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے ہیں بولٹن مارکیٹ پر بروکر مافیا کا یہ کاروبار سارا سال جاری رہتا ہے جنہیں مختلف بینکوں اور اسٹیٹ بینک سے تعلق رکھنے والے افسران کی سرپرستی حاصل ہے جس کے تحت نئے جاری نہ ہونے پر بھی انہیں اسٹاک با آسانی مل جاتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں