میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینیٹ سے الیکشن کے التوا کی قرارداد منظور ہونا افسوسناک ہے،سینیٹر رضا ربانی

سینیٹ سے الیکشن کے التوا کی قرارداد منظور ہونا افسوسناک ہے،سینیٹر رضا ربانی

ویب ڈیسک
منگل, ۹ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے سپریم کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ سے الیکشن کے التوا کی قرارداد منظور ہونے کو افسوسناک قرار دیا۔سینیٹر رضا ربانی سے صحافی نے سوال کیا کہ سینیٹ میں جو قرار داد سینٹر دالاور کی جانب سے پیش کی گئی اس پر آپ کا کیا موقف ہے۔سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک بات ہے کہ سینیٹ سے الیکشن کے التوا کی بات ہو، میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ کوئی درست بات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں ، الیکشن 8 فرروی کو اپنے وقت پر ہونے چائیے۔جب کہ سینیٹر دلاور خان نے کہا ہے کہ قرارداد پیش کرنے کیلئے مجھے کسی سے اشارہ نہیں ملا ، میں نے اگر کسی سے تعاون نہیں کیا تو کسی سے بھیگ بھی نہیں مانگا۔مردان پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب میں سینیٹر حاجی دلاور خان نے کہا کہ اگر اشاروں کی بات ہوتی تو 2018 میں میرا بھائی اور بیٹا جیتا ہوا الیکشن نہ ہارتے، سینیٹ میں ہمارے 6 ممبران کی ا?زاد گروپ ہے، جس میں سینیٹر ہدایت اللہ، سینیٹر ہلال رحمان، سینیٹر احمد خان، سینیٹر نصیب اللہ ابازئی، بابر کھودا اور ایک میں ہوں. پارلیمانی لیڈر ا?زاد سینیٹرز حاجی دلاور خان نے کہا کہ قرارداد سے قبل گوادر کے سینیٹر نے مجھے کہا کہ موجودہ دہشت گردی کے حالات میں ہم الیکشن کمپین نہیں کرسکتے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں