میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کا تحائف بیچنے کے الزامات پر ردِ عمل

عمران خان کا تحائف بیچنے کے الزامات پر ردِ عمل

جرات ڈیسک
پیر, ۱۸ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خان اسکینڈل پر کہا ہے کہ میرا تحفہ میری مرضی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے ایک صدر نے گھر پر تحفہ بھجوایا، وہ تحفہ توشہ خانہ بھیج کر آدھی قیمت ادا کر کے اپنے پاس رکھا۔ عمران خان نے کہا کہ پیسہ بنانا ہوتا تو گھر کو کیمپ آفس ڈکلیئر کر کے کروڑوں روپیہ بناتا لیکن نہیں کیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خان اسکینڈل پر کہا کہ ساڑھے تین سال بعد ان کوتوشہ خانہ ملا ہے تو یہ اللہ کا احسان ہے، توشہ خانہ سے جو کچھ لیا وہ ریکارڈ پر ہے۔عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ سے چیزیں 50 فیصد قیمت ادا کر کے خریدیں، ہم نے توشہ خانہ کی چیزوں کی قیمت 15سے بڑھا کر 50 فیصد کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف کرپشن یا کوئی اسکینڈل نہیں آیا، کوئی ڈیل کی ہے توبتائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں