میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فواد چودھری دیر نہ کریں، مجھ پر مقدمہ کرائیں، رانا ثناء اللہ

فواد چودھری دیر نہ کریں، مجھ پر مقدمہ کرائیں، رانا ثناء اللہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری دیر نہ کریں میرے خلاف مقدمہ درج کرائیں۔مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے ایک بیان کے ذریعے وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ فواد چوہدری میرے خلاف مقدمے میں مدعی خود بنیں، اپنے موقف پر قائم رہیں گے، دھمکیوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔نون لیگی رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ سعد رضوی کے بیانات کا میرے بیانات اور عمران خان کے بیانات سے موازنہ کروائیںاگر میرے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا تو میں اس مقدمہ کا دفاع کروں گا، یہ اس حکومت اور سلیکٹڈ ٹولے کے انجام کو پہنچنے کی نشانی ہے کہ یہ اب اپوزیشن کے خلاف بیانات پر دہشت گردی کے مقدمے درج کرائیں گے۔ ہم نے حکومت کے ظلم کا پہلے بھی سامنا کیا اور انشاء اللہ پہلے سے زیادہ حوصلے کے ساتھ اور جرات کے ساتھ اب سامنا کریں گے، اپنے موقف پر قائم رہیں گے اور اپنی بات کرتے رہیں گے، حکومت کی دھمکیوں، اور مقدموں سے ہم اپنی بات سے اپنے موقف سے اور اپنے لیڈر کے بیانیہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں