میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ، آئی ایم ایف

کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ، آئی ایم ایف

ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

آئی ایم ایف کی پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ کر دی گئی جس کے مطابق کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق شرح نمو 50 کی دیہائی کے بعد پہلی بار منفی 1.5 فیصد رہے گی،ترسیلات زر میں دو سال میں 5 ارب ڈالر کمی کا خدشہ ہے ،ٹیکس ریونیو میں اس سال 1330 ارب روپے کمی متوقع ہے ،5238 ارب کے نظرثانی ہدف کے بجائے صرف 3908 ارب جمع ہونگے ۔آئی ایم ایف کے مطابق حکومت کو 3916 ارب روپے مالی خسارے کا سامنا ہے ، اس سال 16 ارب 83 کروڑ ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں شیڈول، دوست ممالک کے 7 ارب 90 کروڑ، عالمی اداروں کے 2 ارب 31 کروڑ ڈالر شامل ہیں ،قرضے ری شیڈول ہونے سے پاکستان کو فائدہ ہو سکتا ہے ، جون تک 12 ارب ڈالر کے زرمبادلہ زخائر تقریبا 3 ماہ کی درآمدات کے مساوی ہونگے ، حکومتی آمدن 5979 ارب، اخراجات 9836 ارب سے تجاوز کر جائیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں