کوئٹہ، پشاور اور کوسٹل ہائی وے کا بہیمانہ واقعہ، ایک منظم پیٹرن نظرآرہا ہے ، فواد چودھری
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ اپریل ۲۰۱۹
شیئر کریں
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہزارہ پر حملہ، حیات آباد میں ٹی ٹی پی اور کوسٹل ہائی وے کا بہیمانہ واقعہ، ایک منظم پیٹرن نظر آرہا ہے ۔فواد چودھری نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے امن کے لیے بہت قربانی دی ہے ، انشااللہ ہم ان واقعات کے ذمہ داران کو مثال عبرت بنا دیں گے ۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔یاد رہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم افراد نے مسافر کوچ سے شناخت کے بعد 14افراد کو دور لے جا کر فائرنگ کر کے قتل کردیا۔