دبنگ خان کی ’ٹیوب لائٹ‘ کی تشہیر بچے کریں گے
شیئر کریں
ممبئی(ویب ڈیسک) سلمان خان اپنی فلم ٹیوب لائٹ کی تشہیر اچھوتے انداز میں کرنا چاہتے ہیں اور اس میں بچے انتہائی اہم کردار ادا کریں گے۔ سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے، یہ فلم بھی سلمان خان کی پچھلی کئی فلموں کی ہی طرح عید پر ہی ریلیزہوگی لیکن اس کی تشہیرکی طرف ابھی سے توجہ دی جارہی ہے، جس کے لیے حکمت عملی بھی تیارکرلی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیوب لائٹ کے پہلے ٹیزرمیں پس پردہ صداکاری 7 سے 11 سال کے بچے کریں گے۔ ٹیوب لائٹ کے ہدایت کار کبیر خان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آئیڈیا سلمان خان کا تھا اورہم چاہتے تھے کہ فلم کے پہلے ٹیزر میں صداکاری بچوں کی ہوں لیکن یہ بچے تربیت یافتہ نہ ہوں، جس پر سلمان خان ہی کے مشورے پر ہم نے اس اپارٹمنٹ سے بچے چنے جہاں سلمان خان خود بھی رہتے ہیں، ہم 7 سے 11 سال کے بچوں کو اسٹوڈیو لے گئے جہاں ہم نے کورس کی شکل میں ان سے مکالمے ریکارڈ کرائے جسے اب ٹیوب لائٹ کی تشہیر اور ٹریلرز میں استعمال کیا جائے گا۔کبیرخان کا کہنا تھا کہ سلمان خان بچوں کے ساتھ وقت گزار کر بہت لطف اندوز ہوتے ہیں اور وہ بچوں کے ساتھ جس قدر گھلتے ملتے ہیں اس طرح بڑوں کے ساتھ نہیں رہتے، کئی مرتبہ وہ ہزاروں لوگوں کے ساتھ شوٹنگ میں مصروف ہوتے ہیں لیکن وہ ان میں موجود ایک بچے کو اپنے پاس بلاتے ہیں اوراس کے ساتھ بہت سارا وقت گزارتے ہیں۔