میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کیماڑی میں کچرا کنڈی سے درجنوں آنسو گیس کے شیل برآمد

کیماڑی میں کچرا کنڈی سے درجنوں آنسو گیس کے شیل برآمد

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی کے علاقے کیماڑی میں نامعلوم افراد کی جانب سے کچرا کنڈی میں پھینکے گئے آنسو گیس کے شیل آگ لگنے سے پھٹ گئے ،کوئی بھی شخص بے ہوش نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق کیماڑی میں کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی)کے پلاٹ پر کچرا کنڈی سے درجنوں آنسو گیس کے شیل برآمد ہوئے ہیں۔ کچرا کنڈی میں آگ لگانے پر آنسو گیس کے شیل پھٹ گئے۔ایس ایس پی کیماڑی عارف رائو نے کہا کہ نامعلوم افراد آنسو گیس کے شیل پھینک کر چلے گئے جو آگ لگنے سے پھٹ گئے تاہم واقعہ میں کوئی بھی شخص بے ہو ش نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جو شیل ملے ہیں وہ پولیس کو جاری نہیں ہوتے۔ اس طرح کے شیل پولیس کے استعمال میں نہیں۔عارف را ئو نے کہا کہ لگتا ہے کہ شیل کافی پرانے کچرا کنڈی کے پاس پڑے تھے، کسی نے کچرا کنڈی میں آگ لگائی تو کچھ شیل جل گئے ہیں، شیل کی تعداد 40سے زائد ہے،واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں