میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کمانڈرسمیت 8دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کمانڈرسمیت 8دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر سمیت 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اتوار اور پیر کی شب سکیو رٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے ضلع میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈرسحراعرف جانان سمیت 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔دہشت گردسحرا 16 مارچ کو میر علی میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے سکیورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب تھا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں