ناسا ماہرین نے چاند نوردوں کے لیے نیا لچکدار خلائی سوٹ پیش کردیا
ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ مارچ ۲۰۲۳
شیئر کریں
ناسا کے ماہرین نے ایک نجی کمپنی کے اشتراک سے اگلے خلانوردوں بلکہ چاند پر جانے والے ماہ نوردوں کے لیے جدید، ہلکا پھلکا اور لچکدار خلائی سوٹ پیش کیا ہے جو سفید اسپیس سوٹ کے مقابلے میں کئی خواص رکھتا ہے۔ناسا نے ایکسیوم اسپیس کے تعاون سے یہ سوٹ بنایا ہیاور کمپنی کے مطابق موسمِ گرما میں چاند پر چہل قدمی کرنے والے خلانوردوں کے تربیتی سوٹ بھی پیش کئے جائیں گے۔انسان نے اب سے 50 برس قبل چاند پر قدم رکھا تھا تو اس وقت کے خلائی سوٹ بہت بھاری بھرکم اور غیرلچکدار تھے۔ اس کی وجہ یہ ہے چاند پر آنے والی سورج کی براہِ راست شعاعوں اور گرمی یا سردی سے بچانے کیلئے خاص مٹیریئل بنایا گیا۔ اس میں دھات کی مقدار بہت زیادہ تھی۔ سوٹ کی سختی کی وجہ سے خلانورد کو ہاتھ پیر موڑنے میں بھی دقت پیش آتی تھی۔