میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹکراﺅہوتاہے توہوجانے دیں،مولانافضل الرحمن

ٹکراﺅہوتاہے توہوجانے دیں،مولانافضل الرحمن

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) اور حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فصل الرحمان نے کہا ہے کہ ٹکراو¿ہوتا ہے توہونے دیں،ہم تیارہیں۔ ٹکراو¿ ہوگا توذمہ دار حکومت ہو گی، اگرآمنا سامنا ہوا توپھرہمیں ڈٹ جانا بھی آتا ہے۔ اتنا توجانتا ہوں کہ معاملات طے ہوگئے ہیں۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا ہے کہ 23 مارچ کو قافلے پورے پاکستان سے روانہ ہونگے، عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے ہمارے نمبرز پورے ہیں، سندھ ہاو¿س میں کسی کوزبردستی نہیں رکھا گیا۔ پی ٹی آئی کے کتنے ایم این ایزساتھ ہوں گے ابھی حتمی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ تحریک انصاف کے اراکین نے (ن) لیگ،پیپلزپارٹی سے رابطہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے کتنے ایم این ایز ساتھ ہوں گے ابھی حتمی کچھ نہیں کہہ سکتا۔فضل الرحمان نے کہا کہ ٹکراو¿ہوتا ہے توہونے دیں،ہم تیار ہیں۔ ٹکراو¿ ہوگا توذمہ دارحکومت ہو گی، اگرآمنا سامنا ہوا توپھرہمیں ڈٹ جانا بھی آتا ہے، حکومتی اراکین ووٹ ڈالنے کے لیے ہم سے تحفظ مانگ رہے ہیں، ایم کیوایم،چودھری برادران کو سندھ، پنجاب میں جے یوآئی کا کوئی اسٹیک نہیں ہے، اتنا توجانتا ہوں کہ معاملات طے ہوگئے ہیں۔ الیکشن کے نتائج پر سرعام کہا اس کا ذمہ دار کون ہے، ادارے جب سیاسی عمل میں مداخلت کرینگے توکوئی بات نہیں چھپائی، آج نظرآرہا ہے غیرجانبداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اگروہ غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں گے تو سراہیں گے، سیاسی لوگ اس وقت بغیر کسی پریشر کے اپنے فیصلے کررہے ہیں، اگر اسٹیبلشمنٹ کا دباو¿ہوتا تویہاں تک نوبت نہ پہنچی ہوتی، سیم پیج کی اپنی،اپنی تشریح ہے۔انہوں نے کہا کہ واضح نظرآرہا ہے اسٹیبشلمنٹ غیر جانبدارہے، میرے تعلقات ایسے نہیں تبصرہ کرسکوں، اگر اسٹیشلمنٹ سے رابطہ ہوا تو کبھی ذات کے حوالے سے بات نہیں کی، جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی، جنرل باجوہ کو معاشی بدحالی سے آگاہ کیا، جنرل باجوہ میرے تحفظات سے متفق تھے، واضح نظرآرہا ہے سٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے۔ چیلنجزتوبہت ہیں، غیرضروری عناصرکوسیاست سے باہر کرنے سے حالات کو ٹھیک کر لیں گے۔ ملک میں معاشی بدحالی کا راج ہے، امریکا،یورپ سے جھگڑا کرنے کی کوئی خواہش نہیں، ہمیں ڈکٹیٹ نہ کرے تجارت کرنی چاہیے، ملک میں معاشی بدحالی کا راج ہے،اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کوسندھ بلدیاتی ایکٹ کے حوالے سے تحفظات تھے، ایم کیوایم سے کہا آپ کے مطالبات کو نئی قانون سازی میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، باپ پارٹی والوں نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کی خواہش کا اظہار کیا، باپ پارٹی اپوزیشن کا ساتھ دے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں