میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کسی کو بُرا لگے سچ بولتا رہوں گا حکومت ملک کو گٹر میں لے جارہی ہے ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

کسی کو بُرا لگے سچ بولتا رہوں گا حکومت ملک کو گٹر میں لے جارہی ہے ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں قتل کی دھمکی دینے والے شخص افتخارالدین مرزا کا تعلق وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبرسے نکلا لیکن معاملے کی تفتیش روک دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں 10 رکنی فل بینچ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نظر ثانی درخواستوں کی سماعت ہوئی ، اس دوران دلائل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 ہزار روپے پر نیب کا ملازم شہزاد اکبر عدلیہ کو لیکچر دیتا ہے ، ہم احمقوں کی جنت میں نہیں رہ رہے جہاں ملک دشمنوں کے خلاف فیفتھ جنریشن وار نہیں ہورہی بلکہ عدلیہ کے خلاف ففتھ جنریشن وارشروع کی گئی ہے ، موجودہ حکومت ملک کو گٹر میں لیکر جارہی ہے ، حکومت سوشل میڈیا بریگیڈ منہ چھپا کرحملے کررہی ہے ، مجھے ہی نہیں بلکہ پوری سپریم کورٹ کو برا بھلا کہا جا رہا ہے ، سوشل میڈیا پر انسان اکیلا اپنا دفاع نہیں کر سکتا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ میرے خلاف شکایت کنندہ عبدالوحید ڈوگر نے یو ٹیوب پر اعتراف کیا کہ وہ ایک حساس ادارے کا ٹاؤٹ ہے ، وحید ڈوگر کی شناخت کیا ہے؟ کوئی نہیں بتاتا ، ملک میں اس وقت ڈوگر جیسے ٹاؤٹ بھرے پڑے ہیں ، عدالت نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف کارروائی کا کہا لیکن انہیں پنجاب میں ایک اچھا عہدہ مل گیا۔ سپریم کورٹ کے جج نے کہا کہ جسٹس منظور ملک نے میری رہنمائی کی ہے ، جسٹس منظور ملک کی ہدایت پر کوشش ہے کہ جذباتی نہ ہوں لیکن جو کچھ میں یہاں بولتا ہوں اس کے برعکس چلایا جاتا ہے ، کیوں کہ میڈیا کی آزادی سلب کی جارہی ہے۔اس کے جواب میں جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیے کہ قاضی صاحب ہر انسان کی اپنی رائے ہوتی ہے ، ایک بندے سے سن کر اگلا بندا بتاتے ہوئے آدھی بات بھول جاتا ہے ، امریکہ میں عدالتی کاروائی براہ راست نہیں بلکہ ریکارڈ رکھا جاتا ہے۔ اس پر بات کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہم امریکہ کے غلام نہیں اور نہ ہی ان کے پیچھے چلنے کے پابند ہیں ، امریکہ میں عوام کے حقوق جس انداز میں دیئے جاتے ہیں وہ سب جانتے ہیں ، ہمارے پاس ایمان کی طاقت ہے ہمارا رہنما قائد اعظم محمد علی جناح ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں