میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاہور' ماسک اور سینیٹائزر مہنگے فروخت کرنے پر 18 افراد گرفتار

لاہور' ماسک اور سینیٹائزر مہنگے فروخت کرنے پر 18 افراد گرفتار

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

لاہور پولیس کے آپریشنز ونگ نے مہنگے داموں ماسک اور سینیٹائزر فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کر کے 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ماسک اور سینیٹائزرز مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون شہر بھر میں کیا گیا۔ کینٹ ڈویژن 7، سٹی ڈویژن 4اور صدر ڈویژن نے 7افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ۔اس سے قبل کراچی اور سیالکوٹ میں بھی فیس ماسک اور سینیٹائزر ذخیرہ اور انہیں مہنگے داموں فروخت کرنے کے کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں پولیس کی جانب سے معتدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں