پشاور کی شکست پر سعید غنی کے بیٹے رو پڑے
شیئر کریں
پی ایس ایل فورکے فائنل میچ میں پشاور زلمی کی شکست پر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بیٹے رو پڑے ۔پی ایس ایل کے فائنل میچ کے دوران شہریوں کے جذبات عروج پر رہے ، اپنی پسندیدہ ٹیم پشاور زلمی کی شکست پر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بیٹے رو پڑے ۔سعید غنی بیٹے کو سمجھانے کی کوششیں کرتے رہے اور کہا کہ کرکٹ کے گیم کو انجوائے کرو۔گزشتہ روزنیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پی ایس ایل فورکے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے 139 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں2وکٹ پر حاصل کرلیا،یوں سرفراز احمدکی ٹیم فائنل میں 8 وکٹ سے فاتح رہی۔پی ایس ایل فور کی خوبصورت اختتامی تقریب میں صدر مملکت عارف علوی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور،وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی، گورنر سندھ عمران اسماعیل ،وزیراعلی سندھ سیدمرادعلی شاہ ،ڈی جی رینجرز،آئی سی سی کے سی ای او ڈیوڈ رچرڈسن ،بلاول بھٹو زرداری ،خورشید شاہ،شاہد خان آفریدی ،شیخ رشید،ارکان صوبائی اسمبلی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی تماشائیوں سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھاجہاں ایک اندازے کے مطابق اسٹیڈیم میں 35 ہزار تماشائی موجود تھے ۔