میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
8 اسلامی ممالک کی اسرائیل کے مغربی کنارے پر قبضے کی مذمت

8 اسلامی ممالک کی اسرائیل کے مغربی کنارے پر قبضے کی مذمت

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ فروری ۲۰۲۶

شیئر کریں

فلسطینی زمینوں پر قبضہ مضبوط کرنا اور اسرائیلی خودمختاری مسلط کرنا ہے، دفترخارجہ
عالمی برادری ان خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے،مشترکہ بیان

پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کی زمینوں کو اسرائیل کی جانب سے نام نہاد”ریاستی زمین”قرار دینے اور غیرقانونی آبادکاری کی منظوری کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ 1967 کے بعد پہلی بار مقبوضہ مغربی کنارہ کے وسیع علاقوں میں اراضی کی رجسٹریشن اور ملکیت کے تصفیے کے اقدامات ایک سنگین اور غیرقانونی پیش رفت ہیں، جن کا مقصد فلسطینی زمینوں پر قبضہ مضبوط کرنا اور اسرائیلی خودمختاری مسلط کرنا ہے۔ وزرائے خارجہ نے کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون، بالخصوص چوتھے جنیوا کنونشن اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں خصوصاً قرارداد 2334 کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ پالیسی مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی قانونی، تاریخی اور آبادیاتی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوشش ہے، جو دو ریاستی حل کو نقصان پہنچا کر آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات کو کمزور کرتی ہے۔ وزرائے خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ان خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے اور فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کو یقینی بنائے، جس کے تحت 4 جون 1967 کی سرحدوں کے مطابق مشرقی یروشلم کو دارالحکومت بنا کر آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں