میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتخابات میں دھاندلی، بلوچستان میں چار جماعتی اتحاد کی اپیل پر پہیہ جام ہڑتال

انتخابات میں دھاندلی، بلوچستان میں چار جماعتی اتحاد کی اپیل پر پہیہ جام ہڑتال

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

بلو چستان میں عام انتخابات کے نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف چار جماعتی اتحاد کی کال پر صوبے کی قومی شاہراہوں پر پہیہ جام ہڑتال ، بلو چستان کا سندھ ، خیبر پختونخواہ اور پنجاب سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق 8فروری کو ہو نے والے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی، ہزارہ ڈیموکریٹک ،پشتونخواء ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی سمیت سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے احتجاج اور دھرنے کا سلسلہ کوئٹہ کے علاقے انسکمب روڈ پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر آفس کے دفاتر کے باہر دسویں روز بھی جاری رہا ۔ دوسری جانب سے چار جماعتی اتحادکی کال پر عام انتخابات کے نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف قومی شاہراہوں کوژک ، یارو ،سید حمید کراس ، کچلاک ،بوستان ،بلیلی ،کیچ ،نو شکی،خضدار ،گوادر،لسبیلہ، قلات ،مستونگ ،وڈھ ،حب ، تربت،ہوشاب ، ہرنائی،پشین،خاران ، لورلائی، قلعہ سیف اللہ،مو سیٰ خیل،سوراب ،پنجگور ،کوئٹہ ،سبی ،نصیر آباد ، بولان،چمن اور نصیر آباد کو بند کیا گیا جس کے باعث کوئٹہ ، کراچی، کوئٹہ سبی، کوئٹہ چمن، کوئٹہ ڈیرہ غازی خان، کوئٹہ ژوب ڈیرہ اسماعیل خان، کوئٹہ تفتان، گوادر تا کراچی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی مکمل طور پر معطل رہی اس دوران سڑکوں پر گاڑیوں ، بسوں ، ٹرکوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، پہیہ جام ہڑتال سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا بعد ازاں تمام شاہراہوں پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر تے ہوئے ٹریفک کی روانی کو بحال کر دیا گیا،کوئٹہ کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر چار جماعتی اتحاد کے رہنماء احتجاج کے اگلے مرحلے کا اعلان کرینگے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں