وزیراعظم کی خالد مقبول سے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی درخواست
ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ فروری ۲۰۲۳
شیئر کریں
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی درخواست کی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، خالد مقبول صدیقی نے جواب میں کہا کہ کراچی اور پنجاب کے سیاسی حالات میں فرق ہے ، اس لیے ایک فیصلہ دونوں جگہ کے لیے موزوں ہونا ضروری نہیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان پہلے ہی بلدیاتی انتخابات سے بائیکاٹ کر چکی ہے ، دیکھنا ہوگا کہ ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کرنا ایم کیو ایم کیلئے کیسا ہوگا۔خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کو رابطہ کمیٹی کی رائے لینے کے بعد فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہا ہے ، خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کو جلد رابطہ کمیٹی کا مشاورتی اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔