میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہشت گردوں سے 2 خودکش جیکٹس، 8 دستی بم، 3 گرنیڈ لانچر برآمد ہوئے، ابتدائی رپورٹ

دہشت گردوں سے 2 خودکش جیکٹس، 8 دستی بم، 3 گرنیڈ لانچر برآمد ہوئے، ابتدائی رپورٹ

جرات ڈیسک
هفته, ۱۸ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) نے کراچی کے علاقے شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس پر دہشت گروں کے حملے کی رپورٹ مرتب کرلی۔ گزشتہ روز کراچی پولیس آفس پر دہشت گروں کے حملے میں دو پولیس اہل کاروں اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے اور عمارت کو تقریباً 4 گھنٹے بعد کلیئر کرا لیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے جسم پر نصب 2 خودکش جیکٹس، 8 دستی بم اور 3 گرنیڈ لانچر ملے ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دستی بم ناکارہ حالت میں ملے، ممکنہ طور پر دہشت گردوں کی جانب سے پھینکے گئے دستی بم پھٹ نہیں سکے، دہشت گردوں سے برآمد خودکش جیکٹس 8 سے 10 کلو وزنی تھیں۔ بی ڈی ایس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمارت کے گراؤنڈ فلور سے چوتھے فلور تک سرچنگ کی گئی، خودکش جیکٹس میکینیکل طرز پر بنائی گئی تھیں، جیکٹس میں الیکٹرونک سسٹم نہیں تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں