میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی پولیس آفس حملہ، تین چوکیوں میں  کوئی اہلکار موجود نہیں تھا، ابتدائی تفتیش

کراچی پولیس آفس حملہ، تین چوکیوں میں کوئی اہلکار موجود نہیں تھا، ابتدائی تفتیش

جرات ڈیسک
هفته, ۱۸ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر حملے سے متعلق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ حملے کے وقت تین چوکیوں میں سے کسی میں بھی کوئی اہلکار موجود نہیں تھا۔ ذرائع کے مطابق کراچی پولیس آفس سے ملحقہ پولیس لائن صدرکوارٹرز میں داخلے کا کوئی سکیورٹی گیٹ نہیں، پولیس لائن کے کوارٹرز میں پولیس اہل کاروں کے اہل خانہ رہائش پزیر ہیں۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد مبینہ طور پرکے پی او میں عقبی دیوار کود کر داخل ہوئے، گزشتہ روز حملے کے وقت تینوں چوکیوں پر کوئی نہیں تھا، کے پی او کی عقبی دیوار پر خاردار تار ٹوٹی ہوئی دیکھی گئی ہے، کے پی او کی مرکزی شاہراہ پر سی سی ٹی وی کیمرا نہیں صرف اطراف میں ہیں۔ دہشت گرد جس کار میں آئے تھے وہ صدر تھانے میں موجود ہے اور اس سے متعلق شواہد جمع کر لیے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں