میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم ڈی اے کوغیر قانونی گوٹھ ختم کرنے کا حکم

ایم ڈی اے کوغیر قانونی گوٹھ ختم کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

ملوث افسران کیخلاف کارروائی
کی جائے، سندھ ہائی کورٹ
سندھ ہائی کورٹ نے ایم ڈی اے کو تمام غیر قانونی گوٹھ ختم اور ملوث افسران کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ میں ایم ڈی اے اراضی پر مبینہ گوٹھ قائم کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایم ڈی اے وکیل نے موقف دیا کہ اوریجنل الاٹیز کو 1997 میں پلاٹس ملے تاہم گوٹھ 2010 میں بنائے۔ وکیل نے تصدیق کرتے ہوئے موقف دیا کہ گوٹھ غیر قانونی ہیں۔ جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے اراضی پر قبضوں سے ایم ڈی اے کی نااہلی نظر آرہی ہے۔ قبضہ ہو رہے ہیں تو یم ڈی اے کیا کر رہی ہے؟ جعلی سندیں لے کر قبضہ مافیا گوٹھ بنا رہی ہے۔ تمام قبضے ختم کرائیں۔ عدالت نے ایم ڈی اے کو تمام غیر قانونی گوٹھ ختم اور ملوث افسران کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔ نجب علی گوٹھ مکینوں نے ایم ڈی اے کارروائی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ دوران سماعت اوریجنل الاٹیز نے بھی درخواست دائر کردی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں