میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شمس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑادیں

شمس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑادیں

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

اوپن اسپیس پر تعمیراتی کام جاری
(رپورٹ :علی نواز) شمس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی پروجیکٹ شمس پرائڈ میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی جاری، بلڈر کا اوپن اسپیس پر تعمیراتی کام جاری، 10 فٹ گلی کو 6 فٹ تک محدود کردیا، ایس بی سی اے نے ڈیمولیشن ونگ کو لیٹر لکھ دیا، تفصیلات کے مطابق شمس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اوپن اسپیس پر بھی تعمیرات کروادی ہیں، روزنامہ جرأت کو ملنے والی معلومات کے مطابق گلستان سجاد میں شمس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی پروجیکٹ شمس پرائڈ کی تعمیر کے 10 اوپن اسپیس کو بھی کور کردیا ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حرکت میں آنے کے بعد بااثر بلڈر نے 10 فٹ اوپن اسپیس کو 6 فٹ تک محدود کردیا ہے، قواعد و ضوابط کے مطابق ملحقہ پلازہ کے درمیان 10 فٹ کا اسپیس رکھنا ہے لیکن بااثر بلڈر ایس بی سی اے کے قواعد و ضوابط کو روندتے ہوئے تعمیرات جاری رکھے ہوئے ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اس عمل پر ڈیمولیشن ونگ کو لیٹر جاری کردیا ہے، جبکہ ذرائع کے مطابق علی پیلس پر شمس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی پروجیکٹ شمس آئیکون میں بھی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں