موجودہ چیلنجز میں خود کو ہروقت تیار رکھنا ہوگا ،آرمی چیف
شیئر کریں
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ موجودہ چیلنجز میں خود کو ہر وقت تیار رکھنا ہوگا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے پی اے ایف ایئر وار کالج کراچی کا دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف کا استقبال کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا اور چیف آف لاجسٹک لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح نے کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو ایک صدی پرانے انفرا اسٹرکچر کی اپ گریڈیشن پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے آرڈیننس کور کی لاجسٹک کاوشوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ مہارتوں اور کامیابیوں کی تعریف کی اور سینٹرل آرڈیننس ڈیپو کا بھی دورہ کیا۔آرمی چیف نے ایئر وار کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کے افسران جدید رجحانات سے خود کو روشناس کریں۔پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ جدید جنگی تقاضوں اور رجحانات میں ہروقت تیار رہنا ضروری ہے، موجودہ چیلنجز میں خود کو ہر وقت تیار رکھنا ہوگا۔