میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ تعلیم سندھ ،کرپشن میں ملوث اساتذہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

محکمہ تعلیم سندھ ،کرپشن میں ملوث اساتذہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

محکمہ تعلیم سندھ نے کرپشن کرنے کے بعد نیب کو رضاکارنہ طور پر رقم واپس کرنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کردیا ہے، اساتذہ کوسندھ سیکریٹریٹ میں کل طلب کرلیا گیا ہے، کارروائی کے فیصلہ پر کرپٹ اساتذہ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ جراٗت کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے حکومت سندھ کو حکم جاری کیا تھا کہ کرپشن کرنے کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) کو رضاکارنہ طور پر رقم واپس کرنے والے افسران کے خلاف متعلقہ محکمہ کارروائی کرے اور 30 دن کے اندر عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے، عدالت کے حکم کے بعد محکمہ تعلیم سندھ نے بھی کمر کس لی ہے ، نیب کو رضاکارنہ طور پر رقم واپس کرنے والے اساتذہ کو 19 فروری کو سیکریٹری تعلیم کی آفس میں طلب کرلیا گیا ہے، محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رضاکارنہ طور پر رقم واپس کرنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی تجویز کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم میں سینکڑو ں اساتذہ نے کرپشن کرنے کے بعد نیب کورضاکارنہ طور پر رقم واپس کی ، کارروائی کے تلوار سر پر آنے کے بعد کرپٹ اساتذہ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ اساتذہ کو مستقبل میں اہم عہدے پر تعینات نہ کرنے اور جرمانہ عائد کرنے کی تجویز پر غور کررہا ہے تاہم اس سلسلے حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں