میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواب شاہ، تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے3مسافر جاں بحق 30سے زائد زخمی

نواب شاہ، تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے3مسافر جاں بحق 30سے زائد زخمی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

نواب شاہ کے علاقے قاضی احمدکے قریب قومی شاہراہ پرتیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے3 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت30سے زائد مسافرزخمی ہوگئے۔موٹروے پولیس کے مطابق محراب پور سے کراچی آنے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے قومی شاہراہ قاضی احمد کے مقام پر الٹ گئی۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ، ایک عورت اور ایک مرد شامل ہیں۔زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال قاضی احمد منتقل کیا گیا جہاں سے 10 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پی ایم یو اسپتال نواب شاہ منتقل کردیا گیا۔ڈاکٹرزکے مطابق 2 خواتین سمیت 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیش آیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں