میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سہون میں جاں بحق افراد کی باقیات کی بے حرمتی کا انکشاف

سہون میں جاں بحق افراد کی باقیات کی بے حرمتی کا انکشاف

منتظم
هفته, ۱۸ فروری ۲۰۱۷

شیئر کریں


سہون(ویب ڈیسک) سانحہ درگاہ لعل شہباز قلندر میں جاں بحق افراد کی باقیات کی بے حرمتی کا انکشاف ہوا ہے۔دو روز قبل سانحہ سہون میں شہید ہونے والے افراد کی لاشوں کے اعضاء مزار کے قریب موجود نالے اور کچرے کے ڈھیر میں پائے گئے ہیں جنہیں آوارہ کتے اور دیگر جانور کھا رہے ہیں ۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر سہون کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھی میڈیا کے ذریعے اور کچھ لوگوں سے اس قسم کی خبریں سنیں ہیں لیکن کوئی یہ نہیں بتا رہا کہ لاشوں کے اعضا کہاں پڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لاشوں کے اعضا نالے اور کچرے کے ڈھیر تک پہنچنے کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے سہون دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کے اعضا کے ساتھ بے حرمتی کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سہون سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے انسانی اعضا کو اکٹھا کر کے فوری طور پر دفنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ غفلت میں مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں